ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سکھوئی طیاروں کو برہموس میزائل سے لیس کرنے  کی سرگرمی  پیش رفت آئے گی 

سکھوئی طیاروں کو برہموس میزائل سے لیس کرنے  کی سرگرمی  پیش رفت آئے گی 

Sun, 09 Jun 2019 21:55:03    S.O. News Service

نئی دہلی9جون (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بالاکوٹ فضائی حملوں کے کئی دنوں بعد حکومت نے 40 سے زیادہ سکھوئی  جنگی طیاروں کو برہموس سپرسونک کروز میزائل سے لیس کرنے کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے اتوار کو بتایا کہ سخت نگرانی والی اس اسٹریٹجک منصوبہ کا مقصد بھارتی فضائیہ کی جنگی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان ا یئروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل) اور برہموس ایرو اسپیس لمیٹڈ کو یہ منصوبہ جلد لاگو کرنے کے لئے کہا گیا ہے تاکہ دسمبر 2020 کی مقرر میعاد سے پہلے اسے مکمل کیا جا سکے۔سال 2016 میں حکومت نے 40 سے زیادہ سکھوئی جنگی طیاروں میں دنیا کی سب سے تیز سپرسونک کروز میزائل تعینات کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ منصوبہ پر حقیقی کام 2017 کے آخر تک شروع ہوا، اگرچہ اس کا نفاذ کافی سست ہے۔انہوں نے بتایا کہ بالا کوٹ ہوائی حملوں اور اس کے بعد پاکستان کی جوابی کارروائی کے پس منظر میں بھارتی فضائیہ کو مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا اور یہ محسوس کیا گیا کہ سکھوئی طیاروں کو برہموس سے جلد سے جلد لیس کرنا ترجیح ہونا چاہئے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت فضائیہ کی جنگی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لئے کئی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ایچ اے ایل کو خاص طور سے برہموس منصوبے میں تیزی لانے کے لئے اضافی افراد اور وسائل کو تلاش کرنے کے لئے کہا گیا ہے۔


Share: